Categories
Uncategorized

الرقیۃ الشرعیہ (شرعی دَم) جادو، نظرِ بد اور آسیب کا علاج، قرآن و حدیث کی روشنی میں

قرآن و حدیث کی نصوص سے یہ بات ثابت ہے کہ جادو اور نظرِ بد کا علاج اللہ کے کلام اور حضور ﷺ کی ثابت شدہ دعاؤں سے ہوتا ہے یہ کوئی نیا طریقہ نہیں ہے

جادو، نظرِ بد اور آسیب کا علاج، قرآن و حدیث کی روشنی میں
قرآن و حدیث کی نصوص سے یہ بات ثابت ہے کہ جادو اور نظرِ بد کا علاج اللہ کے کلام اور حضور ﷺ کی ثابت شدہ دعاؤں سے ہوتا ہے یہ کوئی نیا طریقہ نہیں ہے،۔ بلکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی ثابت ہے کہ وہ مریضوں پر دم کیا کرتے تھے۔ اس کا مقصد لوگوں کو شرک اور تعویذ گنڈوں سے بچانا ہے۔
رقیہ شرعیہ (دم) میں صرف قرآن پاک کی تلاوت یا نبی ﷺ کی سکھائی ہوئی دعاؤں کو پڑھا جاتا ہے۔
اس میں کوئی تعویذ یا غیر شرعی عمل شامل نہیں کیا جاتا۔
دم کے دوران مریض پر ہاتھ رکھ کر یا اس کے قریب بیٹھ کر قرآن کی مخصوص آیات اور دعائیں پڑھی جاتی ہیں۔
اگر کسی کو جادو، نظرِ بد، آسیب یا وسوسے کا شکار ہو تو وہ دم کے ذریعے اللہ کے کلام سے شفا حاصل کر سکتا ہے۔
قرآن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: “وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ” (الاسراء: 82)۔
نبی ﷺ نے بھی مختلف مواقع پر مریضوں پر دم کیا اور یہ امت کو سکھایا۔
رقیہ شرعیہ کرنے والے کا اخلاص، ایمان، اور سنت پر عمل بہت ضروری ہے۔
دم کرتے وقت قرآن کی تلاوت خوش الحانی اور توجہ سے کی جائے۔
دم کا مقصد مریض کو اللہ تعالیٰ سے جوڑنا ہے، نہ کہ دم کرنے والے سے۔
یہ طریقہ ہر اس مسلمان کے لیے ہے جو اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور قرآن کو شفا مانتا ہے۔
یہ علاج نہ صرف روحانی بلکہ جسمانی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔
شرعی دَم کے لیے نبی کریم ﷺ سے ثابت شدہ دعائیں اور قرآنی آیات پڑھیں
سورت الفاتحہ 7 بار
سورۃ البقرہ آیت 102
سورۃ البقرہ آیت 255
سورۃ البقرہ آیت 164
سورۃ البقرہ آیات 285، 286
سورۃ الاعراف آیت 54
سورۃ الاعراف آیات 117 تا 122
سورۃ یونس آیات 81، 82
سورۃ طہ آیات 69
سورۃ المؤمنون آیات 115 تا 118
سورۃ الصافات آیات 1 تا 10
سورۃ الحشر آیات 21 تا 24
3 بار سورۃ الاخلاص مکمل
3 بار سورۃ الفلق مکمل
3بار سورۃ الناس مکمل
✍🏼 اخوکم راقی عثمان ظفر
حدیث رسول ﷺ سے ثابت دعائیں
أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق (مسلم)
بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم (ابو داود)
أعوذ بكلمات الله التامة من كل شيطان وهامة ومن كل عين لامة (بخاری)
أذهب الباس رب الناس اشف وأنت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما (بخاری)
اللهم رب الناس أذهب الباس واشف أنت الشافي شفاء لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما (مسلم)
بسم الله أرقيك من كل شيء يؤذيك من شر كل نفس أو عين حاسد الله يشفيك بسم الله أرقيك (مسلم)
بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم (ترمذی)
اللهم إني أعوذ بك من منكرات الأخلاق والأعمال والأهواء والأدواء (ترمذی)
ضروری ہدایات
دم کے لیے آیات و دعاؤں کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھا جائے۔
مریض پر دم کرنے والا پہلے خود باوضو ہو اور پاکیزگی کی حالت میں ہو۔
دم کرتے وقت عقیدہ پختہ ہو کہ شفا صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
قرآن و سنت کے خلاف کوئی عمل شامل نہ کیا جائے۔
دم کے ساتھ ساتھ مریض کو نماز، تلاوت، ذکر اذکار اور گناہوں سے بچنے کی تلقین کی جائے۔
عورتوں پر دم کرتے وقت پردہ اور شرعی حدود کا خیال رکھنا لازم ہے۔
الرقیة الشرعیة النبویة

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *